اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو تہران میں سولہویں بین الاقوامی نمائش میں سیکڑوں ایرانی اور غیر ملکی کمپنیاں موجود ہیں - تہران میں منعقدہ اس نمائش میں ایران ، یورپ اور ایشیاء کی چارسو پچاس کمپنیوں نے جدید ترین گھریلو مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں-
اس نمائش میں شرکت کرنے والے ممالک میں ترکی ، چین ، اسپین ، جرمنی ، فرانس، جمہوریہ چیک، ملیشیاء، جاپان، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا اور ہندوستان شامل ہیں - غیرملکی کمپنیوں نے اس نمائش کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور گذشتہ برس کی نسبت شرکاء کی تعداد میں باسٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے- گھریلو استعمال کی سولہویں بین الاقوامی نمائش ستائیس نومبر تک جاری رہے گی-
.......
/169